ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او کی جمعتہ المبارک کے موقع پر اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

سی سی پی او کی جمعتہ المبارک کے موقع پر اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کے اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سی سی پی او کے مطابق جمعہ کے اجتماعات، تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 انہوں نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے، اہم مقامات پر مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔