ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ کومعمول کے مقابلے میں عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں

 لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ کومعمول کے مقابلے میں عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ کومعمول کے مقابلے میں عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں ۔ جمعۃ المبارک کے باعث عدالت عالیہ میں سماعت کے لیے مقرر مقدمات کی تعداد معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ وکلاء اور سائلین کی حاضری بھی محدود رہی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچز نے مقدمات کی سماعت نہیں کی، جس کے باعث عدالت عالیہ میں عدالتی کارروائی کا دائرہ معمول کے مقابلے میں محدود رہا،جمعہ کو قتل کیسز کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں جبکہ انسداد دہشتگردی سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی نہیں ہوئی ،جمعۃ المبارک کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں معمول کے مقابلے میں وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی انتہائی کم ہے عدالت عالیہ میں آج زیادہ تر وہی مقدمات زیر سماعت آئیں گے جو جمعہ کومحدود عدالتی شیڈول کے تحت مقرر کئے گئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer