ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ:علیمہ خان اور اُنکے ڈرائیور کی نظر بندی ،ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب

 ہائیکورٹ:علیمہ خان اور اُنکے ڈرائیور کی نظر بندی ،ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شہریز خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کو 30 روز کے لیے جیل میں نظر بند کیا گیا ہے جبکہ جیل میں علیمہ خان کو ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جسٹس عبہر گل خان نے ادویات کی عدم فراہمی سے متعلق معاملے پر متفرق درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے نظر بندی کے حکم کے خلاف ڈی سی لاہور کو نظرثانی کی درخواست نہیں دی۔ 

درخواست میں پنجاب کے ہوم سیکرٹری، ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔