ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نامہ بے اثر، سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ نامہ بے اثر، سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتیں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے باوجود مختلف سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں آلو سرکاری قیمت 30 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو، پیاز 180 کے بجائے 280 روپے، بینگن 80 کے بجائے 160 روپے، اروی 95 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 175 کے بجائے 230 روپے جبکہ کریلے 200 روپے کے بجائے 380 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں میں بھی سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق برقرار ہے۔ آم چونسہ لیٹ 345 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 420 روپے، امرود 240 کے بجائے 280 روپے، سیب گاچہ 300 کے بجائے 350 روپے، جاپانی پھل 230 کے بجائے 300 روپے جبکہ گرما 195 روپے کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مذید برآں، کیلا درجہ اول 180 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 250 روپے فی درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔