سٹی 42 :وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم خطے میں کشیدگی روکنے، مذاکرات اور امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اجاگر کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی چیلنجز اور اقوام متحدہ کی اصلاحات بھی وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہوں گی۔
شہباز شریف پائیدار ترقی کے اہداف اور گلوبل ساؤتھ کو درپیش چیلنجز پر پاکستان کی ترجیحات پیش کریں گے۔
ترقی پذیر ممالک کو معاشی، ماحولیاتی، ترقیاتی اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔
وزیراعظم طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے محرومی کے مسائل کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔