فاران یامین: لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود میںایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاںایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹکر کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی شناخت 22 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔