سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔