سٹی 42: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرن شپ اور سرٹیفکیٹ لازمی قراردےدیا۔
ایچ ای سی کے مطابق ہر بیچلرز ڈگری میں نگران شدہ انٹرن شپ لازمی ہوگی، یہ نئی پالیسی ملک کی تمام سرکاری و نجی جامعات پر لاگو ہوگی۔
ایچ ای سی نےتمام جامعات کو کمپنیوں، کاروباری یونٹ اور سرکاری محکموں سے معاہدے کی ہدایت بھی کردی ہے۔