ویب ڈیسک :شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر ہوگئے ہیں۔
حرمین شریفین کی اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیچ ’ انسائیڈ دی حرمین‘ کی جانب سے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ شاہی عدالت نے سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پیچ کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔
BREAKING: Sources told Inside the Haramain that Sheikh Dr. Saleh bin Humaid has been appointed Grand Mufti of the Kingdom of Saudi Arabia and Head of the Senior Council of Scholars by the Custodian of the Two Holy Mosques, the Royal Court will announce imminently pic.twitter.com/K4NBFiz7CZ
— Inside the Haramain (@insharifain) September 24, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ 23 ستمبر 2025 کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں البوکریہ میں پیدا ہوئے، 1984 سے کعبہ کے امام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کر چکے ہیں۔