ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تاحال 2026 کے سرکاری عوامی تعطیلات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن موجودہ قوانین اور اسلامی کیلنڈر کی پیش گوئیوں کی بنیاد پر اگلے سال سال کم از کم 12 چھٹیاں ملیں گی۔
یہ تعطیلات قومی، مذہبی اور تاریخی دنوں پر مشتمل ہوں گی۔ اسلامی تہواروں جیسے عید الفطر اور عید الاضحی کی درست تاریخیں چاند دیکھنے کے بعد طے ہوتی ہیں، تاہم ماہرین فلکیات نے 2026 کے لیے ممکنہ تاریخیں بتا دی ہیں تاکہ لوگ پہلے سے اپنی منصوبہ بندی کر سکیں۔
یو اے ای میں عید الفطر 2026 اپریل میں متوقع ہے اور اگر تاریخیں ’ویک اینڈ‘ کے قریب آئیں تو رہائشیوں کو لمبی چھٹیاں مل سکتی ہیں، عید الاضحی 2026 جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں ہونے کا امکان ہے۔
یوم اتحاد (نیشنل ڈے) منگل اور بدھ، 2 اور 3 دسمبر 2026 کو منایا جائے گا، اس سے پہلے یکم دسمبر کو "یومِ شہداء" (Commemoration Day) ہوگا، جس سے رہائشیوں کو چار دن کی چھٹیاں ملنے کی امید ہے۔
چاند کی تاریخوں اور سرکاری اعلان کے مطابق 2026 میں رہائشیوں کو ایک ایسا موقع بھی مل سکتا ہے جب 6دن کا طویل ویک اینڈ ہوگا، جو سال کی سب سے بڑی چھٹیوں میں سے ایک ہوگا۔
اگرچہ حتمی اعلان حکومت کرے گی، لیکن ماہرین کے مطابق 2026 یو اے ای کے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے یادگار ثابت ہوگا کیونکہ انہیں سال بھر میں زیادہ چھٹیاں اور کئی مواقع پر طویل ویک اینڈز میسر آئیں گے۔