ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی حرکات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آئی سی سی کو شکایت درج کرا دی ہے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے ایک بار پھر میدان سے زیادہ تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایات اور پروپیگنڈے کی بوچھاڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کھیل کو کھیل نہیں بلکہ سیاست اور دشمنی کا میدان سمجھتا ہے۔
بھارتی بورڈ کا دعویٰ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران اشتعال انگیز حرکات کیں. فرحان نے جشن کے دوران بیٹ کو بندوق کی مانند استعمال کیا جبکہ حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے مبینہ طور پر بھارتی فوج اور ماضی کی جنگی ناکامیوں کا مذاق اڑایا۔
????THE BCCI LODGES COMPLAINT????
— Richard Kettleborough (@RichKettle07) September 25, 2025
- The BCCI has lodged an official complaint against Haris Rauf & Sahibzada Farhan
- The BCCI demands strict actions from the match referee Andy Pycroft against both for provocative behaviour
- What's your take???? #INDvPAK pic.twitter.com/XkeDWtKA9R
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ بورڈ نے ان الزامات کو بھارتی دوہرے معیار سے تعبیر کرتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے ستمبر میں پاکستان کے خلاف جیت کو بھارتی فوجی کارروائی سے جوڑا تھا، جو کھیل کے قوانین کے سراسر خلاف ہے اور اس پر پی سی بی نے باقاعدہ شکایت بھی کی تھی۔
Sahibzada Farhan hunting Rafale and Indian cricket team. pic.twitter.com/Qdo0RrZYWa
— Azlan (@azlanxz) September 21, 2025
یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے میدان کو بھی سیاسی بیان بازی اور ماضی کے تلخ واقعات کا محاذ بنانے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت اکثر ایسے مواقع پر سیاسی حربے استعمال کرتا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک منظم پاکستان مخالف مہم جاری ہے۔
عوامی ردعمل میں پاکستانی صارفین نے بی سی سی آئی کی شکایت کو بھارتی عدم برداشت اور شکست کے خوف کا اظہار کہا ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ حارث اور فرحان کے اشارے بھارتی جارحیت اور ماضی کی ذلت آمیز شکستوں کی یاد دہانی تھے، جسے بھارت کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔