ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بار پھر خبروں میں

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بار پھر خبروں میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقیہ اہلیہ بھارت کی ٹینس آئیکون ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر نئی گاڑی خرید لی۔

ثانیہ مرزا ناصرف اپنے کھیلوں کی کامیابی بلکہ پرتعیش طرز زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں، سابق ٹینس اسٹار نے والد عمران مرزا کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

ثانیہ مرزا تصویر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود ہیں لیکن جس چیز نے لوگوں کی نگاہوں کو اپنی طرف کھینچ لیا وہ پیلے رنگ کی پورشے 718 باکسسٹر ہے۔

تصویر میں ثانیہ مرزا کو والد کو ڈرائیو پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے پاس اوڈیز سے لے کر بی ایم ڈبلیو تک کئی لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔

فروری 2023 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ثانیہ نے بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان کی دلچسپی تربیتی اکیڈمی اور انٹرپرینیور میں بھی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی اور ان کی شادیاں عوام کی دلچسپی کا موضوع رہی ہیں۔ عائشہ صدیقی سے ان کی پہلی شادی 2010 میں ختم ہوئی، جس کے بعد اسی سال ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی ہوئی۔ 

جنوری 2024 میں ثانیہ سے راہیں جدا کرنے کے بعد چند ماہ بعد ہی شعیب ملک کی ثنا جاوید کے ساتھ ان کی اچانک شادی کی تصاویر سامنے آنے پر تہلکہ مچ گیا تھا۔