ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سورج کے جلوے،بارش ہو گی یا نہیں؟

شہر میں سورج کے جلوے،بارش ہو گی یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان،حاشر وڑائچ:شہر کا موسم خشک اور گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،شہر اقتدار میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گاجبکہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم انگرائی لے گااورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔