مہنگائی و عدم برداشت کے باعث گھروں میں لڑائی جھگڑے، معاملہ عدالت تک جا پہنچا

مہنگائی و عدم برداشت کے باعث گھروں میں لڑائی جھگڑے، معاملہ عدالت تک جا پہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)مہنگائی و عدم برداشت کے باعث گھروں میں لڑائی جھگڑے ،لاہورہائیکورٹ میں بچوں کے بازیابی کیسز میں اضافہ ہونےلگا۔
شوہراورسسرالیوں نے8روزکابچہ چھین کرماں کوگھرسےنکال دیا ،عدالتی بیلف نے 8 روز کے بچے عبدالوہاب کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نےبچہ عبدالوہاب ماں کےحوالےکرتے ہوئے درخواست نمٹادی،  جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا   کہ بچے کو ماں سے جدا نہیں کرنا چاہیے ،یہ بری بات ہے۔  ماں قدرتی گارڈین ہے ، جو بچے کی اچھی طرح دیکھ بھال کرسکتی ہے۔
عدالت نےبچی باپ کی تحویل سےبازیاب کراکرماں کےحوالےکردی۔
 
 
 
 

Ansa Awais

Content Writer