ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادشاہی مسجد کو والڈ سٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

Badshahi Mosque
کیپشن: Badshahi Mosque
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اندرون شہر (زاہد چودھری) تاریخی بادشاہی مسجد کو والڈ سٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ، بھاٹی گیٹ کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی، تاریخی روشنائی گیٹ، بریڈلے ہال اور برکت علی خان ہال کو عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ 

لاہور اورآذربائیجان کے تاریخی شہر" باکو" کو جڑواں شہر قراردینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فیصلہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس میں کیا گیا، جس میں آثار قدیمہ اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور آذربائیجان کے تاریخی شہر باکو کو جڑواں شہر قرار دیا جائے گا، لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے کے حوالے سے نومبر میں لاہور میں باقاعدہ تقریب ہوگی، اجلاس میں بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف سے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے دائرہ کار میں لانے کا اصولی بھی فیصلہ کیا گیا، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی بادشاہی مسجد سمیت 10 تاریخی مزارات کی عمارتوں کی تزئین و آرائش بھی کرے گی۔

اجلاس میں ہیرٹیج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فرانس کے تعاون سے 4 ارب روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم بحال کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer