(سٹی42) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کےہیڈ کوچ ڈین جونز جو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کا ایک ٹویٹ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی درخواست کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیائے کرکٹ کا بڑا ستارہ ڈین جونز ، بڑا کھلاڑی اور بڑا انسان لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا تھا۔ آئی پی ایل کی کمنٹری کے لیے بھارت میں موجود ڈین جونز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ڈین جونز پاکستان سپرلیگ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے ہیڈ کوچ رہے۔
آسٹریلیا کے لیجنڈ بیٹسمین ڈین جونز کا ایک میسج سوشل میڈیا پر سامنےآیا جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے لئے امداد کی درخواست کی،انسانیت کا درد رکھنے والے ڈین جونز کی جانب سے شئیر کئے گئے پیغام پر صارفین اور کھلاڑیوں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا گیا،انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں سوچ رہا ہوں کہ ہمیں آصف اور اس کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لئےکچھ امداد اکھٹی کرنی چاہئے، تاکہ اسے علاج معالجے کے لئےاخراجات میں مدد مل سکے۔‘
I normally wouldn’t share screenshots of any convos but I think ppl should know the kind of man #DeanJones was off the field. One of the most compassionate ppl. This he sent to me when Asif was going through a tough time, he believed in Asif & Asif delivered that season. pic.twitter.com/xbhjsNVosc
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) September 24, 2020
ڈین جونز ایک دفعہ کرکٹ میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران آصف علی کی بیٹی کی صحت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔
پریس کانفرنس میں ڈین جونز نے ہچکیاں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے، بہت شدید بیمار، یہ کہہ کر وہ روتے ہوئے پریس کانفرنس سے اٹھ کر گئے تھے۔
ڈین جونز کا شمار اپنے وقت کے مایہ ناز کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ 24مارچ 1961 کو پیدا ہونے والے ڈین جونز نے 1981 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کی ۔30جنوری 1984 کوپاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ سے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔ ٹیسٹ کیرئیرمیں 14ففٹیاں اور11سنچریاں شامل ہیں۔