ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویں جماعت کےضمنی امتحان میں تین جعلی امیدوار پکڑےگئے

نویں جماعت کےضمنی امتحان میں تین جعلی امیدوار پکڑےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہوربورڈ کے تحت نویں جماعت کے ضمنی امتحان کے دوران کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں چھاپہ،تین جعلی امیدوار انگریزی کا پیپر دیتے ہوئے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت کے ضمنی امتحان جاری ہیں، کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل نے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں انگریزی کے پرچہ کے دوران چھاپہ مارا اور تین جعلی امیدوار کو پیپر دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ محمد عقیل اپنے بھائی محمد فہیم کی جگہ پیپردے رہا تھا، جعلی امیدوارمحمد جمیل اور تنویر احمد کو بھی دوسرے امیدوار کی جگہ پیپر دینے پر حوالہ پولیس کردیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer