ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نوازکا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نوازکا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس موقع پرایئرپنجاب کے لاہور سے اسلام آباد فلائٹ روٹ پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلدمکمل کرنے اور جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی۔