ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات وگرد و نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔

 دوسری جانب شہرِ قائد میں موسم گرم و خشک، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی اور خشکی برقرار ہے جبکہ رات کے وقت موسم خنک رہنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں مشرقی سمت سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔ شہر فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کے نویں نمبر پر ہے، جہاں فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 154 پرٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔