صادق آباد؛ کباڑیے کے گھر میں زوردار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

صادق آباد؛ کباڑیے کے گھر میں زوردار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صادق آباد کے علاقے الیاس کالونی میں کباڑیے کے گھر پر دھماکہ، ماں باپ اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی ہوگیا۔

 ریسکیو کے مطابق کباڑیہ گھر میں سامان لایاتھا، سامان میں موجود کسی چیز کو کھولنے پردھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آ کر ماں باپ اور 2 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،  جبکہ 1 شخص زخمی ہوا۔  زور دار دھماکے کی شدت سے مکان کو نقصان پہنچا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو نے امدادی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 27 سالہ شیراز،  22 سالہ عقلیہ اور  2 سالہ معصوم بچہ موسیٰ شامل ہے۔