پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا ,اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا ,اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا،گوجر خان سے چودھری محمد عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 چودھری محمد عظیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا حامی نہیں، ان کی اداروں کے خلاف گفتگو کی مذمت کرتا ہوں،چودھری عظیم نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-25/news-1698217629-7653.jpg

چودھری عظیم نے2018میں این اے 58 گوجر خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑاتھا۔

Ansa Awais

Content Writer