بغاوت پر اکسانے کا کیس ،شہباز گِل کےپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بغاوت پر اکسانے کا کیس ،شہباز گِل کےپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اشتہاری شہباز گِل کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں