جھوٹ بولنے والوں کو عوام کی بدعائیں کھا گئیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah, PPP, City42, Sakkar Jalsa of PPP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ الیکشن کے سلوگن پر جھوٹ بولنے اور بے وفائی کرنے والوں کو لوگوں کی بددعائیں کھا گئیں۔

 سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ لوگ جنہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، ان لوگوں نے ملک کا قرض اتارنے کی بات کی،  وہ تو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دے رہے تھے، کہتے تھے کہ دو سو ارب ڈالر لاکر ایک سو ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جھوٹے نہیں ہیں، ہم نے 2008ء اور 1993ء میں عوام سے کئےگئے وعدے پورے کرکے دکھائے ہیں، ہم نے سرحد کے لوگوں کو خیبرپختونخوا کے نام کی پہچان دی،  نادرن ایریا کے لوگوں کو گلگت بلتستان کے نام سے صوبہ بنا کردیا، میں ملک کے سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں ہم نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا نہیں کیا، ان لوگوں نے تو گھر بنا کر نہیں دیے مگر ہمیں موقع ملا تو ہم گھر بنا کر دیں گے۔