شریف خاندان کے ہاں خوشیوں کا سماں، شہباز شریف دادا بن گئے


(سٹی 42) مشکلات میں گھرے شریف خاندان  کے گھر میں خوشی کی خبر آئی ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کے چھوٹے صاحبزادے سلمان شہباز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  میاں شہبازشریف کے چھوٹےصاحبزادے سلمان شہباز کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد شہباز شریف داد ا اور حمزہ شہباز تایا بن گئے ہیں۔

سلمان شہباز کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر لیگی رہنمائوں کی جانب سےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔