ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان نےاہم  اجلاس طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نےاہم  اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمیعت علماءاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےشوریٰ کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عمومی کا تین روزہ اہم اجلاس 27 اکتوبر کولاہور میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےمرکزی مجلس عمومی کا تین روزہ اہم اجلاس جےیوآئی کےمرکزی سیکرٹریٹ جامع مدنیہ کریم پارک میں طلب کیاہے،جس میں میں ملک بھر سے عمومی کےارکان شرکت کریں گے،ذرائع کےمطابق اجلاس میں نئی حکومت کےبعد سے پیدا ہونےوالی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا،سابق صدر آصف علی زرداری،سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونےوالی ملاقاتوں پر عمومی کےاراکین کو اعتماد میں لیا جائےگا۔شوریٰ کےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں پر عمومی ارکان سےمشاورت کی جائےگی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سےہونےوالی ملاقات اورگرفتاری کے بعد سے پیدا ہونےوالی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجائےگا،حکومتی ٹف ٹائم اور متحدہ اپوزیشن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجائےگا، اجلاس میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا بھی جائزہ لیا جائےگااورآئندہ کی حکمت عملی بھی طےکی جائےگی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer