ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلو بٹنیاں جانتی ہیں کہ جتنی بدتمیزی کریں گی، مریم نواز اتنا ہی خوش ہوں گی، علیمہ خان

Aleema Khan, City42, Adiala Jail, Gorakhpur Check Post, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنے کے بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے.میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹا گیا۔ 

علیمہ خانم  اڈیالہ جیل والی سڑک پر پولیس کی  گورکھپور چیک پوسٹ پر  اپنے کارکنوں کے ساتھ دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، گزشتہ منگل کو میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹا گیا تھا۔ علیمہ خان نے پنجاب پولیس کی اہلکار خواتین کو ظالم قرار دیا اور انہیں برا بھلا کہا، انہوں نے کہا، پولیس کی جن اہلکار خواتین کو یہاں لایا گیا وہ "گلو بٹنیاں" ہیں۔ ان خواتین اہلکاروں کو خواتین کی بدنامی کرنے کےلئے یہاں بلایا جاتا ہے۔گزشتہ ہفتے جو ہمارے ساتھ ہوا پولیس کی گلو بٹنیوں نے ہمیں گھسیٹ کر میری بہنوں کو بسوں میں گاڑیوں میں پھینکا سب نے دیکھا ۔
علیمہ خان نے الزام لگایا کہ پولیس کی خاتون اہلکاروں کو پتہ ہے جتنی بدتمیزی جتنی بدمعاشی یہ پولیس والے کرتے ہیں اتنی انہیں ترقیاں ملتی ہیں ۔
اب گرفتاریوں کے لیے ایسی خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہے جو خواتین کے نام پر دھبہ ہیں۔
آپ سب دیکھ لیں کتنی دیر سے ہم یہاں پہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں زمین پر ۔
آج بھی ہماری  بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

 علیمہ خان نے مزید کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہاں موجود رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کےساتھ غیرقانونی سلوک کیا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کرظلم کیا جارہا ہے۔ جنگل کا قانون ہے۔ 

 جو لوگ کہتے ہیں ہم ڈرامہ کررہے ہیں تو اتنی پولیس کیوں ہے، ہم احتجاج کےلئے یہاں ہیں، ہمارا ملک ہے اور ہماری مرضی ہے۔