ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے بھی دس سال کا نیا فرنچائز معاہدہ کر لیا

 PSL, Quetta Gladiators , Nadim Opar
کیپشن: file photo کئٹہ گلیڈئیٹرز کے مالک ندیم عمر۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے معاہدہ ری نیو ہونے پر ندیم عمر کو مبارک باد دی اور پی ایس ایل کے لئے ان کی خدمات کو خاص طور سے سراہا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے بھی پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ دس سال کا نیا فرنچائز معاہدہ کر لیا۔ 

پی ایس ایل نے اسلام آباد یونائٹڈ اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ  بھی معاہدے ہونے  کی تصدیق کر دی ہے۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی بھی اپنے فرنچائز معاہدے پی ایس ایل انتظامیہ کی نئی شرائط پر ری نیو کر چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، اسلام آباد یونائٹڈ اور دوسری تین ٹیموں کے معاہدے نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پائے ہیں۔ 

فرنچائز کی ویلیوایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی

محسن نقوی  نے ٹیموں کے ساتھ  معاہدوں کی تجدید پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔

محسن نقوی نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے ساتھ معاہدہ ری نیو ہونے کے متعلق اپنے تہنئیتی پیغام میں کہا،" گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کیلئے خدمات قابلِ ستائش ہیں. ندیم عمر کا اظہار اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے.

پی ایس ایل کے سی ای او  سلمان نصیر نے امید ظاہر کی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا، کوئٹی گلیڈی ایٹرز کا جذبہ اور کمٹمنٹ لائقِ تحسین ہے۔ ندیم عمر کی خدمات پی ایس ایل والوں سے بھی بڑھ کر ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقبولیت اور کارکردگی کے حوالے سے  پی ایس ایل کی مضبوط ترین فرنچائز ہے۔