ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’موئے مبارک‘ کا نام لے کر شاطر ٹھگ نے 2 خواتین کو  لوٹ لیا

Gold Jewellery, City42 , Fraud case,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حضور پاک ﷺ کے’موئے مبارک‘ کا نام لے کر شاطر ٹھگ نے 2 خواتین کو  لوٹ لیا۔ 11 لاکھ روپے کی ٹھگی کا مقدمہ درج ہو گیا۔

سادہ لوح خوش عقیدہ خواتین کو ٹھگنے کا یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر بمبئی میں ہوا۔ 

 ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت دہندہ انصار احمد عبدالغنی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اسرار فاروقی کی ملاقات بہت پہلے ٹھگی کرنے والے قادری سے ہوئی تھی۔ اسرار فاروقی نے ان کے گھر  کی  2 خواتین سے 11 لاکھ روپے کی ٹھگی کر لی۔

 ٹھگی کرنے والے نے خود کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد سے بتایا اور اپنے پاس موئے مبارک (رسول اللہ کا مبارک بال) ہونے کا دعویٰ کیا۔ اب ٹھگی کا شکار ہونے والی دونوں خواتین اور ان کے شوہروں کی شکایت پر پولیس نے محسن علی عبدالستار قادری نامی شخص کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھوکہ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔
یہ واقع ہ ماہم تھانہ  کے علاقہ میں ہوا، جہاں ٹھگی کا یہ معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

 شکایت دہندہ انصار احمد عبدالغنی کی ایف آئی آر کے مطابق شاطر ٹھگ سے ان کے گھر والوں کا رابطہ 2022 میں ہوا تھا۔ 2022 میں انصار اور اس کے بھائی اسرار فاروقی کی جنوبی بمبئی میں واقع ایک درگاہ پر قادری سے ملاقات ہوئی تھی۔ باتوں باتوں میں قادری نے دعویٰ کیا کہ وہ پیغمبر محمد کی اولاد سے ہے اور اس کے پاس حضور ﷺ کے ’موئے مبارک‘ ہیں۔
 اس ملاقات کے بعد دونوں بھائیوں کا قادری سے ملنا جلنا بڑھ گیا اور انھوں نے اسے اپنے ماہم  میں واقع گھر پر بھی بلا لیا۔ ملاقات کے دوران قادری ایک کانچ کی ڈبیہ میں ایک بال لے کر آیا تھا، جس کے  متعلق اس نے دعویٰ کیا کہ وہ   پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا موئے مبارک ہے۔ قادری نے ان کے گھر پر کچھ رسمیں کیں اور اس کانچ کی ڈبیہ کو الماری میں رکھنے کے لیے کہا۔ اس کے بعد قادری نے دونوں بھائیوں سے کہا کہ جب تک وہ نہ کہے تب تک اسے باہر نہ نکالیں۔ اس کے کچھ دن بعد جب دونوں بھائی گھر پر نہیں تھے۔ وہ واپس آیا۔ اس بار وہ دونوں بھائیوں کی بیویوں سے ملا اور ان سے اپنے سبھی زیورات ڈبیہ کے پاس رکھنے کو کہا۔ اس نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں یہ دو گنے ہو جائیں گے اور ان کے گھر میں مزید پیسہ آئے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ قادری کے کہنے پر دونوں خواتین نے اپنے سبھی زیورات ڈبیہ کے پاس رکھ دیے۔ بعد میں اس نے انھیں باہر جانے کو کہا، کیونکہ وہ کچھ  عملیات کرنا چاہتا تھا۔ جیسے ہی دونوں خواتین   باہر نکلیں، قادری نے الماری سے تقریباً 11 لاکھ روپے کے زیورات نکالے اور فرار ہو گیا۔ افسر کے مطابق دھوکہ دہی کا معاملہ کچھ دنوں بعد تب روشنی میں آیا جب خواتین نے اپنے شوہروں کو واقعہ کی اطلاع دی۔