ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لےجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی

 مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لےجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلبا و طالبات کو سکول لے جانے والے رکشے سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک 9 سالہ طالبہ جاں بحق جبکہ 13 طلبہ زخمی ہوگئے۔

 مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلباء و طالبات کو  سکول لے جانے والے رکشے آپس میں ٹکرا گئے۔

 پولیس کے مطابق حادثے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق ہو گئی جبکہ اس موقع پر 13 طلباء و طالبات زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشوں کے ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی طلبا و طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔