جنید ریاض:پنجاب بھرکےسکولوں میں بچوں پرتشددکےواقعات میں اضافہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں میں ڈنڈارکھنےپرسخت پابندی عائدکردی۔
تعلیمی سال2024-25میں تشددکے70سےزائدکیس رپورٹ ہوئے، رواں تعلیمی سال میں ابھی تک بچوں پرتشددکے81سےزائدکیس رپورٹ، پنجاب اسمبلی میں متعددبارقراردادپیش ،کوئی واضح قانون سازی نہیں کی جاسکی۔
سکولوں میں ڈنڈارکھنےپرمتعلقہ ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، ڈنڈےسےبچوں پرشدیدتشددپرمتعلقہ ٹیچرزکیخلاف ایف آئی آردرج ہوگی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک میں بچوں کولیٹ آنےپراب بھی سزادی جاتی ہے، مذکورہ واقعات پرایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےچپ سادھ رکھی ہے۔