ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولینڈ کی خاتون پاکستان پہنچ گئی، سرگودھا کے رہائشی سے پسند کی شادی

پولینڈ کی خاتون پاکستان پہنچ گئی، سرگودھا کے رہائشی سے پسند کی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مانگورزانا نےسوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد  اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا کی سوشل میڈیا پر سرگودھا کے علاقے بھلوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان مطیع اللہ سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون خصوصی طور پر پاکستان آئیں اور سرگودھا پہنچ کر مطیع اللہ سے نکاح کرلیا، خاتون نے شادی سے قبل جامعہ مسجد حمید شاہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں، اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا ان کا بالکل ذاتی فیصلہ ہے اور کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

یہ ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 4 نومبر کو ایک بھارتی سکھ خاتون سربجیت کور گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے شیخوپورہ آئی تھیں۔

ان کی بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری نصیر حسین سے دوستی ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کر کے ’نور‘ نام اختیار کیا۔خاتون نے عدالت میں بیان دیا تھا وہ اپنی مرضی سے شادی کررہی ہے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔