ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر، تل ابیب میں 50 ہزار افراد کا مظاہرہ

City42, Gaza, Israeli Hostages release delayed, Israel, Rafah Crossing, Tal Aviv Museum of Art, Fifty days in the hell, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس کی جانب سے ہفتہ کی شام 4 بجے جن 13 اسرائیلی بچوں اور قورتوں کو رہا کیا جانا تھا انہیں رات 9 بجے بھی رہا نہیں کیا گیا دوسری جانب اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب میں پچاس ہزار افراد میوزیم آف آرٹ کے سامنے  یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

حماس نے ہفتہ کی شب اسرائیل پر معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس دوران قطر اور مصر کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی میں تعطل ختم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

تل ابیب میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تقریباً 50,000 شہری  "یرغمالیوں کے چوک"میں تل ابیب میوزیم آف آرٹ کے سامنے اور وزارت دفاع کی عمارت کے پیچھے ایک احتجاج میں شریک ہیں جس کا نام"جہنم کے 50 دن" رکھا گیا ہے۔

اسٹیج سے گلوکار ایہود بنائی نے احتجاج کے لئے جمع شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہم اس تاریک وقت میں بہت سی موم بتیاں روشن کریں گے۔ ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں جب تک کہ ہم ان سب کو گھر  پہنچتے نہ دیکھ لیں۔

یرغمالیوں کی واپسی کے لئے احتجاج کرنے والے اس ہجوم میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔