سٹی42: اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والا ایک اور یرغمالی حماس کی حراست میں فوت ہو گیا۔ حماس نے اپنی حراست میں انتقال کرجانے والے تیسرے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو ریلیز کردی۔
القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد 240 سے زائد اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا لیا تھا اور اپنے ساتھ غزہ لے گئےتھے۔
چند روز قبل حماس نے 19 سالہ یرغمالی اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی تھی اور اس کے بارے میں کہا تھا کہ وہ غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ماری گئی ہے۔ور اب حماس نے اسرائیلی بمباری کے خوف سے مرنے والے 86 سالہ بوڑھے یرغمالی کی ویڈیو جاری کی ہے۔حماس نے دعوی کیا ہے کہ بوڑھا یرغمالی اسرائیلی شہری آریا زالمن زدمنویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھا۔
اسرائیل نے حماس کی قید میں موجود اسرائیلی خاتون فوجی نوا مارسیانو کی وفات کی تصدیق کر دی تھی۔حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون فوجی نوا مارسیانو 9 نومبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئیں، تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
نوا مارسیانو اور آریا زالمن زدمنویچ ان 240 سے زائد یرغمالیوں میں میں شامل تھے جنہیں حماس نے گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پرحملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔7 اکتوبر سے اب تک حماس نے 4 مغویوں کو رہا کیا ہے جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ایک کو بازیاب کرایا ہے۔