یرغمالی بچوں کے والدین پانچ گھنٹوں سے انکی آمد کےمنتظر

Israeli hostages, parents of the hostage kids awaiting them for five hours. City42, Soroka Medical Center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس کی جانب سے اسرائیل کے یرغمالی بچوں کی رہائی کے منتظر ان کے والدین کئی گھنٹوں سے ہسپتال پہنچ کر ان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل پر معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر قیدیوں کی رہائی کو پانچ گھنٹے سے روک رکھا ہے۔  

اسرائیل کے چینل 12 نے سوروکا میڈیکل سنٹر، جہاں یرغمالی بچوں کو رہائی کے بعد لایا جانا ہے، وہاں ان بچوں کے والدین کے ساتھ ڈاکٹر، نرسیں اور کئی اسرائیلی عہدیدار بھی انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ہسپتال مین موجود چینل 12 کے رپورٹر نے کہا،وہ اب بھی وہاں انتظار کر رہے ہیں،اسرائیل نے ان بچوں کی آمد کے انتظار میں اپنی سانس روک رکھی ہے اور حماس نے ان قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

بچوں کے کئی خاندان شام 5 بجے سے سوروکا میڈیکل سینٹر پہنچنا شروع ہو گئے تھے، اسرائیلی حکام کی طرف سے انہیں ان کے بچوں کی حماس سے موصول ہونے والی تصویریں دکھا کر بتایا گیا تھا کہ رہائی پانے کے بعد ان کے بچوں کو رفاح کراسنگ سے سیدھا ہسپتال لے جایا جائے گا، وہیں وہ اپنے بچوں سے ملاقات کر سکیں گے۔

نیچے پوسٹ کی گئی تصویر رفاح کراسنگ پر اسرائیلی یرغمالیوں کو  وصول کر کے سوروکا میڈیکل سنٹر پہنچانے کے منتظر میڈیکل عملہ اور ایمبولینسوں کی ہے۔ یہ لوگ بھی شام سے رفاح کراسنگ پر یرغمالیوں کی رہائی کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ان کے ساتھ درجنوں صحافی اور کیمرہ مین بھی رفاح کراسنگ پر بیٹھے تعطل ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔