وزیراعظم کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

وزیراعظم کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیاجس دوران و زیراعظم  چودھری برادران کی رہائش گاہ پر گئے، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کےگھرپر تشریف لائے جہاں ایم این اےمونس الہٰی نےوزیراعظم کااستقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نےچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،  چوہدری شجاعت حسین کو کچھ روز قبل نمونیا کے باعث سروسزاسپتال داخل کرایا گیا تھا، وزیراعظم نے سپیکرچودھری پرویزالہٰی سےملاقات بھی کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ،ایم این اےمونس الہٰی موجود تھے۔سالک حسین اورحسین الہٰی ،شافع حسین موجودتھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،معاون خصوصی شہبازگل بھی ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الہی کی الگ ملاقات بیس منٹ سے زائد جاری رہی، خوشگوار ماحول میں اتحادیوں کی بات چیت، ملاقات میں کھلے ماحول میں بات چیت کے بعد گلے شکوے دور ہوگئے ۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer