ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروبار بند ? وزیر اعظم کا بڑا اعلان

 کاروبار بند ? وزیر اعظم کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے جلوس کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے، سب لوگ احتیاط کریں، جیسے کورونا کی پہلی لہر میں کی گئی تھی۔ ان جلسے، جلوسوں سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، این آر او نہیں ملے گا، ہم بالکل اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے نہیں مار سکتے۔ فیکٹریاں، دکانوں، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی جگہوں پر ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے جبکہ ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔ پاکستان میں کورونا کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ہم کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو اموات بڑھتی جائیں گی۔ ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جہاں لوگ زیادہ جمع ہوں۔

کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے ہی ہم نے اپنا جلسہ ختم کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر منصوبہ بندی پلاننگ کی وجہ سے سارا کچرا راوی میں چلا جاتا ہے۔ راوی ریور پراجیکٹ کا مقصد لاہور کو بچانا ہے۔ بنڈل آئی لینڈز پراجیکٹ کا مقصد کراچی کو بچانا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ پانی اور آلودگی ہے۔ پچھلے بیس سال میں لاہور شہر کی آبادی میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔ راوی ریور سٹی اور دوسرا کراچی بنڈل آئی لینڈز پاکستان کے لیے ضروری ہے۔

 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer