کورونا کی شدت میں اضافہ،بڑا ایونٹ منسوخ کردیا گیا

کورونا کی شدت میں اضافہ،بڑا ایونٹ منسوخ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمشاورت سےکل اوورسیز کنونشن منسوخ کردیا اور کہا کورونا  ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی شدت میں اضافے کے معاملہ پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا اور مشاورت کے بعد کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب اوروزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کورونا ایشوز  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔گورنرپنجاب نے اپوزیشن کو بھی کرونا کی وجہ سے جلسے نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وائس چیرمین اورسیز کمیشن وسیم رامے نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں کرونا خطرات کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلی کے فیصلہ کو سراہا۔خیال رہے اوورسیز کنونشن کل گورنر ہاؤس میں ہونا تھا مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ( covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے۔
 
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریباً ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7803 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 82892 تک جا پہنچے ہیں۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1214 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer