ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور

 لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)کابینہ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائر کار ڈویژنل کی سطح تک بڑھانے کیلئے بھی بجٹ طلب کر لیاگیا۔
محکمہ بلدیات نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار شہر سے ڈویژنل کی سطح پر بڑھانے کیلئے بجٹ مانگ لیا ۔محکمہ بلدیات نے اس معاملے کیلئے 182 ارب روپے مانگے ہیں ۔ اس بجٹ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تمام ڈویژن کی حد تک پھیلادیا جائے گا۔

 کیبنیٹ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے34 ارب روپے منظور کر لیے ہیں۔ یہ بجٹ لاہور کی سڑکوں ،پانی کی سکیموں اور سیوریج کی بہتری پر خرچ ہوگا۔