ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ کے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

ویسٹ انڈیز نے ایک سو بائیس رنز کا ہدف انیس ویں اوور میں حاصل کیا۔ ہیلی میتھوز نے اٹھاون رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے نو وکٹ پر ایک سو اکیس رنز اسکور کیے تھے، منیبہ علی پچپن رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ہیلی میتھوز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔