پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری

 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد،مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل محمد علی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے جاری کر دئیے۔شیخوپورہ کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد آفتاب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔

پی ایچ پی لاہور کے غازی اے ایس آئی امجد نصیر کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈی جی خان کے غازی کانسٹیبل محمد ہاشم کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 

پی ٹی ایس فاروق آباد کے غازی اے ایس آئی امیر علی اور بہاولنگر کے غازی کانسٹیبل محمد یعقوب کو علاج معالجے کیلئے فی کس 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 

 آئی جی پنجاب کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے فرض شناس اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔