پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔  خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔