ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر کا موسم خوشگوار ، ٹھندی ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرارہے۔
 تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 ملک کے دیگر علاقوں کی بات کریں تو موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کی توقع  ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ،ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان اور کرک میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔