(سعید احمد)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےایک اور ٹرین چلانےکا اعلان کردیا،اگلےہفتےلاہور سٹیشن سے جلو اور واہگہ تک شٹل ٹرین چلائی جائے گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وزیراعظم کےساتھ میٹنگ ہوئی، وزیراعظم نےدو ٹیکنیکل ایڈوائزرٹومنسٹر کی اجازت دیدی ہے،25سال سےبند جلوٹرین کو دوبارہ چلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کےنئےچیف آف آرمی سٹاف قمرجاوید باجوہ ہی ہونگےانکا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہوچکا ہے،اپوزیشن کوتنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ جیکی ہیٹ والے نواز شریف کیساتھ کھانےکھا رہےہیں،پہلے ہی پشین گوئی کردی تھی کہ آصف علی زرداری کے خلاف چلنےوالےکیسز بھی جلد ختم ہوجائیں گے۔
وزیر ریلوےنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور ڈاکٹر وقارسےتفتیش کا مطالبہ کرتےہوئےبولے انہوں نے قوم کو گمراہ کیا، نارووے کے واقعہ پر او آئی سی کی میٹنگ بلائی جائے،قرآن پاک کی تضحیک اورختم نبوت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوےمیں لوگ گھروں میں بیٹھ کر مفت تنخواہیں لیتےہیں،جس کے لیےبائیو میٹرک کوآف سورس کرنےلگے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ مارچ تک شروع ہوجائےگا۔
وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ انتخابات نہیں ہوں گے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،نواز شریف لندن میں ہیں وزیراعظم نے ان کو این آر او نہیں دیا جبکہ مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی،
ان کا مزید کہناتھا کہ چیئرمین نیب نے اچھی بات کی سب کا احتساب ہونا چاہئے، کالی بھیڑیں عمران خان کیساتھ ہیں تو ان کا ڈبل احتساب ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان استعمال ہوئے، اسلام آباد سے خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے۔