(عیسیٰ ترین) کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلات ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور پک اپ میں خوفناک تصادم ۔حادثے میں دو بچوں دو خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹوڈی کا رکراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی جبکہ پک اپ قلات آرہی تھی کہ راستے میں دونوں گاڑیوں کی خوفناک ٹکر ہوئی ، جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ حادثے کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔
سرکاری حکام نے عید کے دنوں میں عوام سے احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔