ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری  کی عدم بازیابی سے متعلق کیس ،عدالت  کی مغوی کی بازیابی کے لئے 23جولائی تک مہلت 

شہری  کی عدم بازیابی سے متعلق کیس ،عدالت  کی مغوی کی بازیابی کے لئے 23جولائی تک مہلت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے شہری علی حسن کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس حکام کو بازیابی کے لیے مزید اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر نے شہری محمد عثمان کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد، ڈی پی او گجرات، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران آر پی او گوجرانوالہ نے مبینہ مغوی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول چٹھہ نے بھی پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا۔

تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ مغوی کا موبائل فون اغوا سے قبل ہی بند تھا جبکہ پرانے ڈیٹا کے حصول کے لیے سی ڈی آر پراسس جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کیس سے منسلک ایک ملزم دبئی میں موجود ہے جس کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ دبئی پولیس نے ملزم کی چہرہ شناسی کے لیے نگرانی شروع کر دی ہے۔

درخواست گزار عثمان علی نے دوران سماعت دھمکیاں ملنے کا الزام بھی عائد کیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو براہ راست آر پی او گوجرانوالہ سے رابطے کی ہدایت دیتے ہوئے آر پی او کو مکمل تعاون کا حکم دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو لاپتہ افراد کمیشن اسلام آباد سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی اور مبینہ مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 23 جولائی 2026 تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔