ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات ایکسپریس وے:  وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی ،16مسافر جاں بحق، 8 زخمی 

سوات ایکسپریس وے:  وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی ،16مسافر جاں بحق، 8 زخمی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم کے باعث16 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

 ترجمان کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔

  حادثہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ہائی ایس وین نے سائیڈ پر پارک کی گئی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یہ بھی پڑھی