ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے؛ محسن نقوی

پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے خضدار میں سکول بس پر حملے میں شہید ہونے والی 2 مزید طالبات شیما ابراہیم اور مسکان کو خراج عقیدت پیش کیا 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید طالبہ شیما ابراہیم اور شہید طالبہ  مسکان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کی ،  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔شہید بچوں کے خاندان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معصوم بچوں کا خون قوم پر قرض ہے۔فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔ فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے۔