ویب ڈیسک:گزشتہ روزکی بارش کےباعث موسم خوشگوار ہے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہریوں کو گرمی کی شدید لہر سے فی الوقت ریلیف مل گیا۔
بارش کےبعددرجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکاکم سےکم درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈہو گا،شہرکامطلع صاف رہےگا،بارش کاکوئی امکان نہیں۔
شہرمیں 19کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہواچلےگی۔ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔