ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحی پر 5 دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان

عید الاضحی پر 5 دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قطر کی حکومت نے 2025 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعطیلات 9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) سے شروع ہوں گی اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی تاہم ان تعطیلات کی حتمی تاریخوں کا انحصار ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر ہے۔ قطر کی چاند رویت کمیٹی 27 مئی کو اجلاس کرے گی تاکہ اسلامی مہینے ذوالحجہ کی تاریخوں کی تصدیق کی جا سکے۔

اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہو جائے گا اور یومِ عرفہ 5 جون کو ہو گا جس کے بعد عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔ اگر چاند نہیں دیکھا گیا تو ذوالحجہ 29 مئی سے شروع ہو گا اور یوم عرفہ 6 جون جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون کو ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 2025 کے لیے 7 جون (ہفتہ) کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس حساب سے پاکستانیوں کو 7 جون سے 9 جون تک (ہفتہ تا پیر) تین دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔