بہاولپور میں یوم تکریم شہدا پرتقریری مقابلہ میں طلبہ کی پرجوش شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوم تکریمِ شہداء کہ موقع پر بہاولپور کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔  اپنی تقاریر میں طلبہ نے شہداءِ وطن کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

طلبہ اور اساتذہ نے ارض وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی شہادت کے مقام اور شہداء سے وابستہ ہر چیز کے احترام  کی اہمیت پر زور دیا۔مقرر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سکے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیشہ دفاع وطن کے لئے قربانیاں دینے کے لئے تیار رہتی ہے۔ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی پاک فوج کے جوانوں نے کسی قربانی سے منہ نہیں موڑا۔  پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ 
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت بھی کی اور ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔